آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے قبل جنوبی افریقی ٹیم کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا۔
فاسٹ بولر جیرالڈ کوئیٹزی انجری کے باعث پاکستان میں ہونے والی سہ فریقی سیریز اور آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہوگئے۔
جنوبی افریقی ٹیم نے گزشتہ ماہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے اسکواڈ کا اعلان کیا تھا جس کے بعد اسکواڈ میں شامل فاسٹ بولر اینرک نوکیا انجری کی وجہ سے ٹورنامنٹ سے باہر ہوئے۔
نوکیاکی انجری کے بعد جیرالڈ کوئیٹزی کا نام ان کے متبادل کے طور پر چیمپئنز ٹرافی اور سہ افریقی سیریز کے اسکواڈ میں شامل کیا گیا تھا۔
لیکن اب کوئیٹزی بھی انجری کا شکار ہوکر سہ فریقی سیریز اور چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہوگئے۔
کرکٹ ساؤتھ افریقاکے مطابق کوئیٹزی نے بدھ کو ٹریننگ کے دوران بولنگ کرتے ہوئے اپنی ران میں کھنچاؤ محسوس کیا۔فاسٹ بولر کا میڈیکل ٹیم نے معائنہ کیا جس میں ان کی انجری کو شدید قرار دیا گیا۔
جس کی وجہ سے کوئیٹزی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے۔
رپورٹ کے مطابق نوجوان فاسٹ بولنگ آل راؤنڈر کوربن بوش اور لوتھو سپاملا چیمپئنز ٹرافی میں کوئیٹزی کے متبادل کے مضبوط امیدوار ہیں۔
واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا آغاز 19 فروری سے ہورہا ہے۔ جنوبی افریقا اپنا پہلا میچ 21 فروری کو افغانستان کے خلاف کراچی میں کھیلے گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں