پشاور میں پہلی خصوصی وراثتی عدالت قائم کردی گئی ہے جس میں مقدمات کی سماعت سول جج کرے گا۔
نجی ٹی وی کے مطابق چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس اشتیاق ابراہیم نے رجسٹرار بیرسٹر اختیار خان، ممبر انسپکشن ٹیم اسد حمید خان اور ایڈیشنل رجسٹرار (ایڈمنسٹریشن) ممرز خان خلیل کے ہمراہ جوڈیشل کمپلیکس پشاور میں پہلی خصوصی وراثتی عدالت کا افتتاح کیا۔
چیف جسٹس پشاورہائی کورٹ اشتیاق ابراہیم کی ہدایت پر پہلی خصوصی وراثتی عدالت میں پرانے وراثتی مقدمات منتقل کئے جائیں گے۔
ریکارڈ فراہمی کے لئے ضلعی انتظامیہ اور ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے نمائندے بھی تعینات کئے جائیں گے۔ پشاور کے بعد خصوصی وراثتی عدالتیں دیگر اضلاع میں بھی قائم کی جائیں گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں