گورنر خیبرپختونخواکو ایک اور عہدے سے ہٹانے جانے کا فیصلہ

 

گورنر خیبرپختونخوا کو آئی ایم سائنسز کے بورڈ آف گورنرز کے عہدے سے بھی ہٹانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایم سائنسز آرڈیننس 2002 کو ترامیم کیساتھ ایکٹ میں تبدیل کرنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ آئی ایم سائنسز آرڈیننس 2002 کی شق 10 کی ذیلی شق ایک میں ترمیم تجویز کی گئی ہے۔

آئی ایم سائنسز آرڈیننس 2002 کے مجوزہ بل کا مسودہ اسمبلی ایجنڈے میں شامل ہے جس کے مطابق گورنر سے چیئرمین شپ کا عہدہ لے کر وزیر اعلیٰ کےپی کو دیا جائےگا۔مجوزہ بل میں کہا گیا ہے کہ ترمیم کے بعد چیئرمین وزیراعلیٰ اور 14 ممبرز بورڈ آف گورنرز میں شامل ہوں گے۔

واضح رہے کہ خیبرپختونخوا یونیورسٹیز ترمیمی بل 2024 اسمبلی سے منظور کر لیا گیا جو اب قانون بن گیا ہے جس کے تحت گورنر کے بجائے اب وزیراعلیٰ جامعات کے چانسلر ہوں گے۔ وزیراعلیٰ کے پاس اختیار ہو گا کہ وہ اکیڈمک سرچ کمیٹی کے تجویز کردہ 3 ناموں میں سے ایک کا بطور وائس چانسلر تقرر کر سکتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close