بائیکاٹ کا اعلان

کراچی (پی این آئی)فیڈریشن آف آل پاکستان یونیورسٹیز اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشنز (فپواسا) نے 3 اور 4 فروری کو سندھ کی تمام سرکاری جامعات میں کلاسز کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔

کلاسز کے بائیکاٹ کا اعلان سندھ اسمبلی میں جامعات سے متعلق ترمیمی بل منظور ہونے کے خلاف کیا گیا ہے۔فپواسا کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سندھ یونیورسٹیز ایکٹ میں مشاورت کے بغیر یک طرفہ ترامیم کی مذمت کرتے ہیں، ترمیم جامعات کی خودمختاری ختم کرنے اوربنیادی اقدار کو نقصان پہنچانےکی سازش ہے۔خیال رہے جمعے کے روز سندھ اسمبلی نے جامعات میں تقرری سے متعلق جامعات ایکٹ ترمیمی بل منظور کیا تھا، ترامیم کے بعد وائس چانسلر کے عہدے کے لیے اب بیوروکریٹس بھی تعینات ہوسکتے ہیں۔

بل کے مطابق حکومت نےوائس چانسلر کے امیدوار کے لیے پی ایچ ڈی کی شرط بھی ختم کردی ہے، بل کےتحت ایم اے پاس شخص بھی وائس چانسلر کے عہدے پر تعینات ہوسکےگا۔سندھ اسمبلی میں ایم کیو ایم اور جماعت اسلامی نےجامعات ترمیمی بل کی مخالفت کی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close