حال ہی میں مشہور ہونے والی بھارتی مونا لیزا ایک مرتبہ پھر خبروں میں آ گئی۔
ہندوؤں کے سب سے بڑے اجتماع کمبھ میلے سے حال ہی میں ایک خاتون کی تصویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، اس لڑکی کا تعلق بھارتی ریاست مدھیہ پردیش سے ہے اور یہ مونا لیزا کے نام سے مشہور ہے۔یہ لڑکی اپنی خوبصورت آنکھوں، بھوری رنگت اور بولنے کے منفرد انداز کی وجہ سے کمبھ میلے میں آنے والے متعدد زائرین کی خصوصی توجہ کا مرکز بنی تھی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں سے ایک میں اس لڑکی کو کمبھ میلے میں گھاٹ پر مالا بیچتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق اب 16 سالہ سالہ مونا لیزا بھوسلے نے ایک فلم سائن کر لی ہے۔بھارتی فلم ڈائریکٹر سنوج مشرا مونا لیزا بھوسلے کے گاؤں میں ان کے گھر پہنچ گئے جہاں انہوں نے لڑکی اور اس کے اہلِ خانہ سے ملاقات کی اور فلم کے حوالے سے تمام معاملات پر گفتگو کی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اس فلم کا نام ’The Diary of Manipur‘ ہے اور اس کی شوٹنگ فروری میں ہو گی۔ڈائریکٹر سنوج مشرا نے کہا ہے کہ مونا لیزا اور ان کے اہلِ خانہ بہت ہی معصوم اور میری سوچ سے بھی زیادہ سادے اور شریف لوگ ہیں، مونا لیزا بھوسلے ابھی چھوٹی ہے، ہمیں اسے تیار کرنا ہے۔ اس موقع پر مونا لیزا بھوسلے نے بھارتی ڈائریکٹر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں فلم کے لیے بہت محنت کروں گی، محنت کروں گی تو آگے بڑھوں گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں