لیسکو کو مزید 30 ہزار سنگل فیز میٹرز کا سٹاک مل گیا،کمپنی نے 24 دسمبر تک جمع شدہ ڈیمانڈ نوٹس کے میٹر جاری کر دیئے۔
تفصیلات کے مطابق لیسکو چیف شاہد حیدر کی کاوشوں کے نتیجے میں میٹرز کی کھیپ موصول ہو گئی،لیسکو کی جانب سے چند روز کے دوران 88 ہزار میٹرز جاری کئے گئے،لیسکو میں گزشتہ چھ ماہ سے سنگل فیز میٹرز کی قلت پیدا ہوئی تھی،قلت کی وجہ سے نیو کنکشن اور ڈیفیکٹو میٹرز کو تبدیل نہیں کیا جا سکا۔
لیسکو نے نیو کنکشن کے لئے میٹرز کا اجراء شروع کر رکھا ہے،خراب میٹرز کی تبدیلی کے لئے تاحال میٹرز کا اجراء نہیں ہو سکا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں