پاکستانی کوہ پیما نے انٹارکٹیکا کی بلند ترین چوٹی سر کر لی

پاکستانی کوہ پیما اسد علی میمن نے انٹارکٹیکا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ونسن سر کرلی۔

اسد علی میمن نے 7 براعظموں کی 7 بلند چوٹیوں کے سفر میں چھٹی چوٹی سر کی ہے۔ماؤنٹ ونسن کی بلندی 4892 میٹر ہے جو دنیا کی سرد ترین چوٹی تصور کی جاتی ہے جب کہ کوہ پیما اسد علی میمن کے سیون سمٹ کے سفر میں آخری چوٹی پنچاک جایا باقی ہے۔اسد میمن نے ماؤنٹ ونسن سر کرنے کے بعد اپنی ویڈیو سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر شیئر کی جس میں انہیں جذباتی ہوتے دیکھا جاسکتا ہے اور ساتھ ہی انہوں نے اپنی کامیابی پر خوشی کا اظہار بھی کیا۔

واضح رہے کہ رواں ہفتے پاکستانی کوہ پیما ثمر خان نے بھی جنوبی امریکا میں ایک اور چوٹی کو سرکرنے کا کارنامی انجام دیا ہے۔ثمر خان نے ارجنٹینا میں واقع 6 ہزار 961 میٹر بلند ماؤنٹ اکونکاگوا کو سرکیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close