موسم سرما کی تعطیلات میں اضافے سے متعلق بڑی خبر

لاہور (پی این آئی )پنجاب کے اسکولوں کیلئے موسم سرما کی تعطیلات میں اضافہ ہو گا یا نہیں؟ موسم سرما کی تعطیلات کے حوالے سے سیکرٹری سکولز ایجوکیشن کا بیان سامنے آگیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اختتام قریب آنے پر والدین اور بچے یہ جاننے کیلئے کوشاں تھے کہ آیا اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات میں اضافہ کیا جائے گا یا نہیں؟۔اس حوالے سے اب پنجاب کے سیکرٹری سکولز ایجوکیشن کی جانب سے وضاحتی بیان جاری کر دیا گیا ہے۔ سیکرٹری سکولز ایجوکیشن خالدنذیروٹو نے کہا ہے کہ تمام نجی و سرکاری سکول پیر 13 جنوری کو کھل جائیں گے،موسم سرما کی تعطیلات میں اضافہ نہیں ہو گا۔ واضح رہے کہ پنجاب سے قبل خیبرپختونخواہ اور اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اختتام ہو چکا۔

گزشتہ روز وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کے بعد تعلیمی سرگرمیاں بحال ہو گئیں۔وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں28 دسمبر سے 8 جنوری تک تعطیلات کی گئیں۔ چھٹیوں کے خاتمے کے بعد اداروں میں تعلیمی سرگرمیاں بحال ہو گئیں۔ تعلیمی اداروں میں کلاسز کا باقاعدہ آغاز ہو گیا۔ کچھ اداروں میں اسمبلی اور دعا کروائی گئی۔ چھٹیوں کے دوران تعلیمی اداروں میں غیر تدریسی عملے نے اداروں کی صفائی ستھرائی کروائی۔

جبکہ 8 جنوری سے خیبرپختونخواہ کے میدانی علاقوں میں موسم سرما کی تعطیلات ختم ہونے پر تعلیمی ادارے پیر سے کھل گئے۔ میدانی علاقوں میں سکولز، کالجز اور جامعات میں پیر سے دوبارہ تعلیمی سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ خیبرپختونخواہ کے میدانی علاقوں میں پہلے یکم دسمبر تک تعطیلات دی گئی تھیں تاہم سردی کی شدت میں اضافے کے باعث چھٹیوں میں توسیع کی گئی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close