ٹریفک وارڈنز کی شامت آگئی

کیمرے ای چالان کے ساتھ ٹریفک وارڈنز پر بھی نظر رکھیں گے

ٹولیوں کی صورت میں کھڑے وارڈنز کو پوائنٹ آؤٹ کیا جائےگا،ڈیوٹی سے ہٹ کر ایک جگہ جمع وارڈنز سے متعلق سی ٹی او کو آگاہ کیا جائیگا،وارڈنز کی دوران ڈیوٹی ٹریفک روانی یقینی بنانےکیلئےمانیٹرنگ شروع ہوگئی ۔

تمام انسپکٹرز کی ڈیوٹی یقینی بنانے کیلئے وائرلیس سیٹس فراہم کئے گئے،مانیٹرنگ کیلئے ٹریفک پولیس افسران کی گاڑیوں پر کیمروں کی تنصیب شروع ہوگئی ۔

حکام کا کہنا ہے کہ تمام ڈی ایس پیز ٹریفک کی گاڑیوں کے کیمرے سیف سٹیز سے منسلک ہونگے،کیمروں کی رسائی سی ٹی او کے پاس ایل ٹی ہینڈ سیٹ کے ساتھ بھی ہوگی،سی ٹی او وارڈنز کی ڈیوٹی کی مانیٹرنگ اور ہدایات جاری کرسکیں گے،

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close