پی ٹی آئی کا ملٹری کورٹ سے سزاوٴں کیخلاف بڑا اعلان

پشاور(پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف نے ملٹری کورٹ سے سویلین کو سزائیں دینے کیخلاف پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان کر دیا۔

وزیراعلی خیبر پختونخواہ علی امین گنڈاپورکے کہنے پر انصاف لائر فورم رٹ دائر کرے گی،پی ٹی آئی رہنماءعلی زمان ایڈووکیٹ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ فوجی عدالتوں میں ورکروں کو سزائیں غلط دی گئیں ہیں۔جیلوں میں قید تمام قائدین اور کارکنان کی جلد رہائی کےلئے قوم سے دعائیں کرنے کی اپیل ہے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ انصاف لائر فورم پشاور کے علاوہ اسلام آباد اور پنجاب میں بھی ان فیصلوں کیخلاف رٹ دائر کریں گے۔ ان فیصلوں کو کالعدم قرار دلواایا جائیگا اور سزا پانے والے تمام رہنماءجلد رہا ہوں گے۔واضح رہے کہ قبل ازیں فوجی عدالتوں کی جانب سے 9 مئی 2023ء کے پرتشدد واقعات میں ملوث پی ٹی آئی کارکنان کو سزائیں سنائی گئیں تھیں۔

ملٹری کورٹ نے سانحہ 9مئی کے مجرمان کو ملٹری کورٹس نے سزائیں سنائی تھیں۔فیلڈ جنرل مارشل کورٹ نے پہلے مرحلے میں25ملزمان کو سزائیں سنائیں تھیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سانحہ 9 مئی میں ملوث مجرمان کو فوجی عدالتوں کی جانب سے سزائیں سنائی گئی تھیں۔ بعدازاں فوجی عدالتوں نے سانحہ 9 مئی 2023 میں ملوث بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بھانجے حسان نیازی سمیت مزید 60 مجرمان کو سزائیں سنائی گئیں تھیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close