او جی ڈی سی ایل نے صوبہ سندھ میں خام تیل کی پیداوار میں بڑے اضافے کا اعلان کر دیا ہے۔
آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی کی انتظامیہ نے اسٹاک ایکس چینج کو خط لکھ کر بتایا ہے کہ حیدرآباد میں واقع پساکھی فیلڈ سے تیل کی پیداوار میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
خط کے متن کے مطابق پساکھی فائیو فیلڈ کے کنویں سے خام تیل کی پیداوار میں یومیہ 420 بیرل کا اضافہ ہو گیا ہے، جس کے بعد یومیہ پیداوار 900 بیرل تک پہنچ گئی ہے۔
او جی ڈی سی ایل کے مطابق پساکھی فائیو میں کنویں سے پیداواری عمل کو ای ایس پی سسٹم سے بہتر کیا گیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں