آئی سی سی کی جانب سے نئی رینکنگ جاری،گرین شرٹس کی پوزیشز کیا ؟

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) نے ون ڈے، ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ میں پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کردی۔آئی سی سی کی جانب سے ٹیسٹ میں بیٹرز کی رینکنگ میں انگلینڈ کے جو روٹ کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔ انگلینڈ ہی کے ہیری بروک کا رینکنگ میں دوسرا نمبر ہے، بھارت کے خلاف شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرنے والے آسٹریلیا کےٹریوس ہیڈ ایک درجہ ترقی کے بعد چوتھے نمبر پر آ گئے ہیں۔

آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ ایک درجہ ترقی کے بعد 10 ویں نمبر پر ہیں، پاکستان کے بابراعظم دو درجہ ترقی کے بعد 15 ویں نمبر پر آگئے ہیں، سری لنکا کے دنیش چندیمل اور دھنن جایا ڈی سلوا کی رینکنگ میں دو دو درجے بہتری ہوئی ہے اور دونوں بالترتیب 12 ویں اور 13 ویں نمبر پر موجود ہیں۔پاکستان کے سلمان علی آغا اور محمد رضوان کی رینکنگ میں ایک ایک درجے بہتری ہوئی ہے اور دونوں 18 ویں اور 19 ویں نمبر پر موجود ہیں۔ٹیسٹ بولرز میں بھارت کے جسپریت بمرا کا پہلا نمبر برقرار ہے جب کہ پاکستان کے نعمان علی 10 ویں سے 9 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔ٹیسٹ آل راؤنڈرز میں بھارت کے رویندرا جدیجا کا پہلا نمبر برقرار ہے۔

آئی سی سی کی ون ڈے پلیئرز رینکنگ میں بلے بازوں کی فہرست میں پاکستان کے بابراعظم کی ون ڈے رینکنگ میں 795 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن برقرار ہے۔روہت شرما، شبمن گل اور ویرات کوہلی کی بدستور دوسری، تیسری اور چوتھی پوزیشن ہے۔جنوبی افریقا کےکلاسن 8 درجہ بہتری کے بعد پانچویں نمبر پر آگئے ہیں، محمد رضوان تین درجہ بہتری کے بعد 21 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔جنوبی افریقا کے خلاف ون ڈے سیریز میں 2 سنچریاں بنانے والے صائم ایوب کی57 درجہ بہتری ہوئی ہے اور وہ رینکنگ میں 24 ویں نمبر پر آگئےہیں۔ون ڈے میں بالرز کی رینکنگ میں افغانستان کے راشد خان کا پہلا نمبر برقرار ہے۔

بھارت کے کلدیپ یادیو 2 درجہ بہتری کے بعد دوسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں، شاہین آفریدی ایک درجہ تنزلی کے بعد تیسرے نمبر پر ہیں۔ جنوبی افریقا کے کیشو مہاراج بھی ایک درجہ تنزلی کے بعد چوتھے نمبر پر چلےگئے ہیں۔ون ڈے کی آل راؤنڈرز ریکنگ میں محمد نبی کا پہلا نمبر برقرار ہے۔ سکندر رضا کی دوسری اور افغانستان کے عظمت اللہ عمر زئی کی 5 درجہ بہتری کے بعد تیسری پوزیشن ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close