کرکٹ شائقین کو بڑا جھٹکا ،معروف کرکٹر 39 سال کی عمر میں چل بسے

نامور کرکٹر کی نیند کے دوران موت کے منہ میں چلے جانے کی خبر سن کر ٹیم میں صف ماتم بچھ گئی جبکہ مداحوں بھی افسردہ ہوگئے۔

انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بنگال رنجی ٹرافی کے سابق کھلاڑی سووجیت بنرجی دل کا دورہ پڑنے سے 39 سال کی عمر میں چل بسے۔نامور کرکٹر کی فیملی نے بتایا کہ سووجیت بنرجی اب بھی کرکٹ کھیلتے تھے، وہ گھر میں دوپہر کا کھانا کھانے کے بعد تھوڑی دیر کیلیے سوئے تھے اور پھر اٹھ نہ سکے۔

والدین نے جب سووجیت بنرجی کو جگانے کی کوشش کی تو انہوں نے کوئی ردعمل نہیں دیا۔ بعدازاں، ڈاکٹر کو گھر پر بلایا گیا جنہوں نے کرکٹر کی موت کی تصدیق کی اور بتایا کہ انہیں نیند میں دل کا دورہ پڑا۔سووجیت بنرجی نے بنگال کیلیے 2014 میں اوڈیشہ کے خلاف وجے ہزارے ٹرافی میچ میں ڈیبیو کیا اور اس سیزن میں بھی تین رنجی ٹرافی میچوں میں حصہ لیا تھا۔

بنگال کے موجودہ کوچ لکشمی رتن شکلا نے کہا کہ وہ ایک ٹیم مین اور دلکش انسان تھے، ڈومیسٹک کرکٹ میں ان کی کارکردگی نے سب کی توجہ حاصل کی۔سووجیت بنرجی دائیں ہاتھ کے بلے باز اور پارٹ ٹائم آف اسپنر تھے۔ انہوں نے 2008 سے 2009 اور 2016 سے 2017 تک ڈومیسٹک کرکٹ میں مشرقی بنگال کی نمائندگی کی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close