دہشتگردوں کا پولیس چوکی پر حملہ

شانگلہ(پی این آئی)چکیسر میں پولیس چوکی پر دہشتگردوں کےحملے میں 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔

پولیس کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع شانگلہ کے علاقے چکیسر میں دہشتگردوں نے پولیس چوکی گنانگر پر دستی بم حملہ کیا جس کے نتیجے میں اے ایس آئی سمیت 2 اہلکار شہید جب کہ محرر سمیت 2 زخمی ہوگئے۔پولیس کا بتانا ہے کہ شہید اہل کاروں میں اے ایس آئی حسن خان اور سپاہی نثار خان جب کہ زخمیوں میں محرر ارشدخان، سپاہی ارشد خان اور رفعت شامل ہیں۔پولیس کے مطابق زخمی اہلکاروں کو بٹ گرام اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں