کوٹ ادو کے علاقے احسان پور میں مسلح افراد نے زیر حراست اشتہاری مجرم کو پولیس سے چھڑالیا۔
پولیس کے مطابق ساہیوال پولیس عبدالرحمان کو لیہ سے گرفتار کر کے لے جارہی تھی، احسان پور میں 2 گاڑیوں پر سوار 10 مسلح افراد نے پولیس پر حملہ کیا۔پولیس کے مطابق ملزمان نے سب انسپکٹر کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا اور وردی پھاڑ دی اور اشتہاری مجرم کو لے کر فرار ہوگئے۔پولیس حکام کے مطابق تھانہ دائرہ دین پناہ میں 10 حملہ آور ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں