طیارہ حادثے کا شکار

کراچی(پی این آئی) کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر کارگو طیارے نے ریاض کیلئے اڑان بھری مگر اُڑان بھڑتے ہی طیارے کا انجن ایک دھماکے کے بعد بند ہوگیا اور ایمرجنسی لینڈنگ کرنا پڑی۔

جیو نیوز کے مطابق کراچی ائیرپورٹ سے ٹیک آف کرتے ہی کارگو طیارے کا ایک انجن دھماکے کے بعد بند ہو گیا، دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ لوگوں نے زمین پر یہ آواز سنی۔پائلٹ نے فوری طور پر کنٹرول ٹاور سے رابطہ کر کے لینڈنگ کی اجازت چاہی، اس دوران طیارے کو اضافی ایندھن ضائع کرنے کی ہدایت کی گئی۔کارگو طیارے نے سمندر پر کئی چکر لگا کر اضافی ایندھن خارج کیا اور واپس کراچی ائیرپورٹ پر محفوظ طریقے سے ایمرجنسی لینڈنگ کی، طیارہ اور عملے کے ارکان محفوظ رہے۔متاثرہ طیارہ چار انجن کا حامل بوئنگ 747 تھا جو ایک انجن بند کر کے بحفاظت کراچی ائیرپورٹ پر لینڈنگ کر گیا۔ کارگو طیارہ کراچی سے سعودی عرب کے شہر ریاض جا رہا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close