معروف گلوکارہ واداکارہ نےمنگنی کرلی

معروف امریکی گلوکارہ اور اداکارہ 32 سالہ سلینا گومز نے اپنے 36 سالہ دوست بینی بلانکو سے منگنی کا اعلان کر دیا۔

سلینا گومز نے اس حوالے سے سوشل میڈیا پر لکھا کہ ہمیشہ کا آغاز اب ہوتا ہے جبکہ کمنٹ سیکشن میں بینی بلانکو نے اداکارہ کو اپنی اہلیہ قرار دیا ہے۔

سلینا گومز کی جانب سے شیئر کی گئی پوسٹ میں سب سے پہلی تصویر انکے ہاتھ کی ہے جس کی رنگ فنگر میں منگنی کی انگوٹھی دیکھی جاسکتی ہے۔دوسری تصویر میں سلینا ایک سر سبز مقام پر بیٹھی اپنے ہاتھ میں پہنی انگوٹھی کو خوشی سے دیکھتی نظر آرہی ہیں جبکہ تیسری تصویر میں سلینا گومز ہنس رہی ہیں اور اپنی انگوٹھی والا ہاتھ سامنے کی جانب کر رکھا ہے۔چوتھی اور آخری تصویر میں سلینا گومز نے اپنی محبت اور منگیتر کے ساتھ تصویر شیئر کی جس میں بینی بلانکو سلینا کو گلے لگائے بیٹھے ہیں اور سر پر بوسہ دے رہے ہیں.

شوبزانڈسٹری سے وابستہ افراد اور مداحوں کی جانب سے سلینا گومز کو مبارک باد دینے کے ساتھ ساتھ ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا جا رہا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق سلیناگومز اوربینی بلانکو2023ء سے ساتھ رہ رہے ہیں اور اب دونوں نے باضابطہ طور پر منگنی کا اعلان کیا ہے۔

یاد رہے کہ سلینا گومز کا نام یوں تو متعدد معروف شخصیات کے ساتھ جڑا لیکن ان میں سب سے زیادہ مشہور نام جسٹن بیبر کا ہے کیونکہ دونوں کی محبت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں رہی ۔جہاں ایک طرف جسٹن بیبر نے 2018 میں ہیلی سے جنوبی کیرولینا میں ایک مختصر تقریب میں شادی کی اور رواں سال اپنی پہلی اولاد کو دنیا میں خوش آمدید کیا وہیں سلینا گومز نے بھی ایک سال بعد بینی بلانکو کے ساتھ اپنے رشتے کو بالآخر مضبوط بنانے کا فیصلہ کرتے ہوئے منگنی کرلی ہے لیکن شادی کی تاریخ کا اعلان تاحال نہیں کیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں