بابر اعظم کے خلاف مبینہ ہراسانی کیس میں اہم پیشرفت

لاہور ہائیکورٹ نے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم کے خلاف مبینہ ہراسانی کیس کی سماعت 16 دسمبر 2024 تک ملتوی کردی۔کیس کی سماعت لاہور ہائیکورٹ میں ہوئی، جہاں ہراسانی کا الزام لگانے والی خاتون بھی عدالت میں پیش ہوئیں۔ بابر اعظم کے سینئر وکیل بیرسٹر حارث عظمت کی عدم موجودگی میں ان کے جونیئر وکیل نے سماعت ملتوی کرنے کی درخواست کی، جسے عدالت نے منظور کرلیا۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ یہ کیس 2021 سے زیر التوا ہے اور ہر بار ملتوی کرنے کی درخواست کی جاتی ہے۔ عدالت نے بابر اعظم کے وکیل سے کہا آپ کے پاس 2021 سے سٹے آرڈر ہے، لیکن آپ عدالت میں پیش نہیں ہوتے۔خاتون کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ یہ کیس زیادتی کا ہے اور الزام لگایا کہ بابر اعظم نے شادی کا جھانسہ دے کر خاتون کے ساتھ زیادتی کی اور ان سے 12 لاکھ روپے بھی لیے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں