پی ٹی آئی نے بڑا یوٹرن لے لیا

اسلام آباد : حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اپنے پیشگی مطالبات سے پیچھے ہٹ گئی ہے، تحریک انصاف 9مئی اور 26 نومبرپرجوڈیشل کمیشن چاہتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومتی ذرائع کی جانب سے کہا گیا کہ حکومت کے ساتھ مذاکرات کیلئے پی ٹی آئی نے رابطہ کیا اور پی ٹی آئی اپنے پیشگی مطالبات سےپیچھے ہٹ گئی ہے۔حکومتی ذرائع کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف 9مئی اور 26 نومبرپرجوڈیشل کمیشن چاہتی ہے، مفاہمت کی فضاپیداکرنےکیلئےپی ٹی آئی کی مذاکراتی پیشکش قبول کی۔

ذرائع نے کہا کہ حکومت کی طرف سے ہمیشہ سیاسی مذاکرات سےمسائل کےحل کی بات کی گئی، سیاست میں مذاکرات ہی آگے بڑھنے کا راستہ ہوتا ہے انتشار نہیں۔پی ٹی آئی کی5رکنی مذاکراتی کمیٹی بانی پی ٹی آئی کی طرف سے تشکیل دی گئی تھی۔

اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے حکومت سے مذاکرات کے حوالے سے کہا تھا کہ آج سے مذاکرات شروع نہیں ہورہے لیکن ہم کوشش کررہے ہیں، جوکمیٹی بنائی ہے اس کا پراسس فالو ہونا چاہیے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے کمیٹی بنائی ہے تاکہ کسی حل پر پہنچ جائیں اور سیاسی مسائل کامستقل حل ڈھونڈا جائے، چاہتے ہیں مذاکرات ہوں اور کسی حل تک پہنچا جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں