کراچی: سفاری پارک میں مرنے والی ہتھنی سونیا کی موت کی وجہ جاننے کیلئے پوسٹ مارٹم کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ڈائریکٹر سفاری پارک سید امجد علی کے مطابق ہتھنی سونیا کے پوسٹ مارٹم کے بعد علم ہوسکے گا کہ اس کی موت کی کیا وجہ ہے۔ دوسری جانب ڈائریکٹر سفاری پارک نے کہا کہ ہتھنی سونیا کی موت کی وجہ جاننے کیلئے انکوائری کمیٹی بنادی گئی ہے جو موت سے متعلق تحقیقات کرے گی جب کہ ہتھنی مدھوبالا کا سفاری پارک میں خیال رکھا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روزسفاری پارک میں موجود ہتھنی سونیا مرگئی تھی ، ہتھنی کی عمر 22 سے 23 سال کے درمیان تھی جو پارک میں مردہ پائی گئی۔ہتھنی سونیا اور ملکہ پہلے سے سفاری پارک میں تھیں جب کہ چند روز قبل چڑیا گھر سے ہتھنی مدھوبالا کو سفاری پارک منتقل کیا گیا تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں