لاہور کے علاقے بادامی باغ میں خاتون پر سرِ عام بازار میں تشدد کرنے والے ملزم کو ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن کی مدد سے گرفتار کر لیا گیا۔
سیف سٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ خاتون نے 15 پر کال کر کے ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن میں اطلاع دی تھی۔متاثرہ خاتون نے بتایا تھا کہ بازار میں سابق شوہر نے پرانی رنجش کی بنا پر اس پر سرِعام تشدد کیا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن کی اطلاع پر قریبی تھانے کی پولیس موقع پر پہنچی تھی۔سیف سٹی کے ترجمان نے کہا کہ پولیس نے خاتون کی نشاندہی پر ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔
ترجمان سیف سٹی کا یہ بھی کہنا ہے کہ خاتون کی 2 سال قبل طلاق ہوئی تھی لیکن ملزم اسے ہراساں کرتا اور دھمکاتا رہتا تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں