اسلام آباد (پی این آئی)وزیراعظم شہباز شریف اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی کی ملاقات کی اندورنی کہانی سامنے آگئی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے چیمپئنز ٹرافی کے معاملے پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو اہم فیصلوں کا اختیار دے دیا۔وزیراعظم نے چیئرمین پی سی بی کو ہدایات دیں کہ کس معاملے پر ڈٹ جانا ہے اور کس پر لچک دکھانی ہے، جس پر محسن نقوی نے یقین دہانی کرائی کہ فیصلے میں سبز ہلالی پرچم سربلند ہوگا۔ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے چیمپیئنز ٹرافی کی تیاریوں کے بارے میں وزیراعظم شہباز شریف کو آگاہ کیا، ہائیبرڈ فارمولہ کا اونٹ کس کروٹ بیٹھے گا پیشرفت پر بریفنگ دی۔
اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی پر مکمل اعتماد کا اظہار کر دیا۔وزیراعظم شہبازشریف سے وفاقی وزیرداخلہ اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی ملاقات ہوئی ہے، ملاقات کے دوران چیئرمین پی سی بی نے وزیراعظم کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کی پیشرفت کے حوالے سے آگاہ کیا۔شہباز شریف نے چیمپئنز ٹرافی سے متعلق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے اصولی مؤقف کو سراہا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں