سکردو(پی این آئی)ملک کے بالائی علاقوں میں آج رات بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے جبکہ چند مقامات پر ژالہ باری بھی متوقع ہے ۔ ملک میں سب سے کم درجہ حرارت لیہہ میں منفی دس ریکارڈ کیا گیا ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں شدید سرد رہے گا ۔ بالائی خیبر پختونخوا،گلگت بلتستان، کشمیر، بالائی پنجاب،خطہ پوٹھوہار اور اسلام آباد میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کےساتھ ہلکی سےدرمیانی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی بھی توقع ہے ۔ اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔
سب سے کم درجہ حرارت لیہہ میں منفی دس ریکارڈ ۔ اسکردو منفی نو ،قلات منفی سات ، گوپس منفی چھ ، استور ،گلگت،کالام میں منفی پانچ رہا ۔ بگروٹ، ہنزہ ، دیر میں درجہ حرارت منفی تین، کو ئٹہ میں منفی دو اور مالم جبہ میں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔ انوائرنمنٹل پروٹیکشن ایجنسی کی جانب سے اسلام آباد میں ائیرکوالٹی انڈیکس ایک سو چونسٹھ ریکارڈ کیا گیا جو مضر صحت ہے ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں