روزگار کے خواہشمند افراد کے لیے خوشخبری ،کاروبار کارڈ اسکیم متعارف کرانے کا فیصلہ

پنجاب حکومت نے صوبے میں چھوٹے کاروبار کے فروغ کیلئے کاروبار کارڈ اسکیم متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں چیف منسٹر آسان کاروبار فنانسنگ اسکیم کے تحت 3 کروڑ تک قرضے دینے کی تجویز دی گئی۔بڑے شہروں میں اسمال اور میڈیم انڈسٹری کیلئے الگ زون مختص کرنے پر اتفاق کیا گیا۔بزنس کارڈ اسکیم کے تحت ایک سے10لاکھ روپے تک قرضہ دیا جائے گا۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ قرض کی پہلی قسط ملنے کے بعد 3 ماہ کا گریس پیریڈ بھی دیا جائے گا اور اسکیم کے تحت 5سال تک قرض ادا کرنا ہوگا، کاروبار کارڈ ریسٹورنٹ سمیت 10 ایریاز میں ادائیگی کیلئے استعمال نہیں ہوسکے گا، نواز شریف آئی ٹی سٹی میں آئی ٹی اسٹارٹ اپ کیلئے ترجیحاً قرضہ مل سکے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں