بشریٰ بی بی نے میری ہدایت پر عمل کیا، بیرسٹر گوہر کو سمجھ نہیں، عمران خان کی میڈیا سے گفتگو

سابق وزیراعظم اور بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے احتجاج کے لیے انہوں نے اپنی اہلیہ کو ہدایات دی تھیں اور انہوں نے اس پر عمل کیا۔

مقامی میڈیا کے مطابق منگل کو اڈیالہ جیل میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ’بشریٰ بی بی کو میں نے ہدایت دی تھی کہ احتجاج کو کس طرح اسلام آباد لے کر جانا ہے، انہوں نے جو کیا میری ہدایات کے مطابق کیا، یہ سیاست نہیں جہاد ہے۔‘

عمران خان نے کہا کہ ’آج مجھے مکمل تفصیلات سے فیملی نے آگاہ کیا، کل مجھے مکمل تفصیلات نہیں بتائی گئیں، آج مکمل تفصیلات سے آگاہ کیا اور بتایا کہ گولیاں چلیں، بندے مر گئے، میرے وکلا اور فیملی نے بتایا 14 لوگوں کی موت کی تفصیلات آ گئی ہیں۔‘

پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کے بارے میں انہوں نے کہا کہ ’اموات اور احتجاج کے حوالے سے پارٹی میں جو کنفیوژن ہے اس پر میں یہی کہوں گا کہ بیرسٹر گوہر خان کو یا تو چیزوں کی سمجھ نہیں یا اندازہ نہیں ہے کہ اصل میں ہمارے ساتھ اور ورکروں کے ساتھ ہوا کیا ہے۔‘

’اگر یہ سمجھتے ہیں جو انہوں نے کیا ہم اس پر خاموش رہیں گے تو ایسا نہیں ہوگا، یہ جو بربریت ہوئی ہے دنیا میں کسی جگہ ایسا نہیں ہوا۔ ہم اس پر پورے زور سے ہر جگہ آواز اُٹھائیں گے، انٹرنیشنل فورمز پر جائیں گے، میری مزید مشاورت جاری ہے، میں تفصیلات اکٹھی کر رہا ہوں، ہم اس کو ایسے نہیں چھوڑیں گے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں