کوئٹہ (پی این آئی) سکیورٹی اداروں نے بلوچستان میں سوشل میڈیا کریک ڈاون کا آغاز کیا ہے جس کے تحت اب تک ایک ہزار کے قریب اکاؤنٹس کو مبینہ طور پر ریاست کے خلاف سرگرمیوں کی بنیاد پر بلاک کرنے کی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔۔۔۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق اس مہم کا آغاز تین ماہ قبل کیا گیا تھا اور مشتبہ اکاؤنٹس کے خلاف تحقیقات کر کے اب تک 924 اکاونٹس بلاک کرنے کے لیے پی ٹی اے کو بھجوا دیے گئے ہیں۔۔۔۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق پی ٹی اے نے ان 924 سوشل میڈیا اکاؤنٹس میں سے 312 کو مکمل بلاک کر دیا ہے، جبکہ 607 دیگر اکاؤنٹس مکمل بلاک کیے جانے کے آخری مرحلے میں ہیں۔۔۔۔
رپورٹ کیے گئے اکاؤنٹس میں سے فیس بک پر 487، ٹک ٹاک پر 190، ٹویٹر پر 147، انسٹاگرام پر 88 اور دیگر ایپلی کیشنز پر 12 اکاؤنٹس شامل ہیں۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں