موسیقی چلانے پر پابندی لگا دی گئی

میوزک اسٹریمنگ ایپلی کیشن اسپوٹیفائی نے اپنے کچھ صارفین پر موسیقی چلانے پر پابندی لگا دی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق رواں ہفتے بہت سے صارفین نے اسپوٹیفائی کے نہ چلنے کی شکایت کی جس کی وجہ کوئی تکنیکی مسئلہ نہیں بلکہ ایپلی کیشن کی جانب سے لگائی جانے والی پابندی ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اسپوٹیفائی صارفین کو اشتہارات کے ساتھ ایک مفت ورژن پیش کرتا ہے جو پریمیم سروسز کے لیے ادائیگی نہیں کرنا چاہتے۔

رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اسپوٹیفائی نے مفت استعمال کرنے والے صارفین پر پلیٹ فارم کی رسائی کو روک کر ان کی پلے لسٹ کو خالی کر دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق زیادہ تر اسٹریمنگ کمپنیاں اس بات سے واقف ہیں کہ ان کی ایپس کے کسی بھی ترمیم شدہ ورژن کا مختلف طریقوں سے غلط استعمال کیا جا سکتا ہے، اس لیے ضروری ہے کہ ان کی رسائی کو بلاک کیا جائے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پلیٹ فارم نے اے پی آئی کی سطح پر ان موڈیڈ ایپس کے دروازے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ یہ تمام صارفین پلے اسٹور پر دستیاب آفیشل ایپ پر چلے جائیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close