اسلام آباد(پی این آئی)ے روزگار افراد اور آن لائن ٹیکسی سروس سے وابستہ افراد کے لیے بڑی خوشخبری، پنجاب حکومت نے ای ٹیکسی سکیم متعارف کروانے کا فیصلہ کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے صوبے میں ای ٹیکسی سروس متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہےتاکہ بڑھتی فضائی آلودگی کے پیش نظر آن لائن ٹیکسی سروس کا بڑا حصہ ای ٹیکسی پر منتقل کیا جائیگا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آن لائن ٹیکسی کے لیے الیکٹرک گاڑیوں کی فراہمی کی سکیم لائی جارہی ہے،آن لائن ٹیکسی ڈرائیورز کو پر کشش پیکج پر الیکٹرک گاڑیاں فراہم کی جائیں گی ،الیکٹرک گاڑیوں کی ڈائون پیمنٹ یا آسان اقساط پر آن لائن ٹیکسی کے لیے الیکٹرک گاڑیوں کی فراہمی کی جائیگی،الیکٹرک ٹیکسی سروس سے نہ صرف فضائی آلودگی میں کمی آئیگی بلکہ ڈرائیورز کو معاشی فائدہ بھی ہوگا۔
ذرائع پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ حکومت نے سٹڈی مکمل کر لی ہے جس کے مطابق ڈرائیورز کو پیٹرول کی مد چالیس فیصد تک بچت ہوگی، فیصلہ پنجاب میں آن لائن ٹیکسی کے بڑھتے استعمال کے پیش نظر کیا گیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں