پولیس نے باراتیوں کو پی ٹی آئی کارکنان سمجھ کر گاڑیاں اور بسیں قبضہ میں لے لیں

اسلام آباد(پی این آئی ) فیصل آباد میں پولیس نے باراتیوں کو پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کارکنان سمجھ کر گاڑیاں اور بسیں قبضہ میں لے لیں ۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کی جانب سے گئی 24 نومبر کی کال پر ملک بھر سے اسلام آباد کی جانب سے قافلے رواں دواں ہیں، کہیں شیلنگ کا سلسلہ جاری ہے کہیں کارکنان کی گرفتاریاں عروج پکڑ چکی ہیں لیکن فیصل آباد میں عجیب واقعہ پیش آگیا۔فیصل آباد میں پولیس نے بارات کے لئے سجائی گئی گاڑیوں اور بسوں کو پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی ) کا قافلہ سمجھ کر قبضہ میں لے لیں۔

فیملی کے مطابق بارات لے کر جانا ہے پولیس ماننے سے انکاری ہے، دولہا اپنی شادی کا کارڈ لے کر خود موقع پر پہنچ گیا، پولیس افسران کی منت سماجت شروع کر دی، تاحال پولیس تمام گاڑیوں اور بسوں کو چھوڑنے کیلئے تیار نہیں ہےسٹی ہاوسنگ کالونی سے وقار نامی دولہے نے بارات لے کر امین پور بنگلہ جانا تھاتمام ثبوتوں کے باوجود پولیس گاڑیاں اسلام آباد کے جانے کی کارروائی پر بضد ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں