پی ٹی آئی احتجاج: اسلام آباد میں سڑکیں بحال، داخلی راستوں پر رینجرز تعینات

اسلام آباد (پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے آج اسلام آباد میں احتجاجی مظاہرے کے پیش نظر سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔

اسلام آباد کے تمام داخلی راستوں پر کنٹینرز رکھے گئے ہیں جہاں رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات ہے تاہم اس وقت تک اسلام آباد میں داخلے کے لیے لاہور اور پشاور موٹرے کے علاوہ دیگر شاہراوں کو جزوی بحال رکھا گیا ہے۔پشاور موٹرے سے اسلام آباد میں داخل ہونے کے لیے روات ٹی کراس کو دونوں اطراف سے ٹریفک کے لیے بند کیا گیا ہے۔ ایم ٹو موٹروے یعنی لاہور سے اسلام آباد داخل ہونے والے پوائنٹ کو بھی کنٹینرز لگا کر ٹریفک کے لیے مکمل بند کیا گیا ہے۔

ان مقامات پر بھی رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔ تاہم 26 نمبر چونگی دونوں اطراف سے ٹریفک کے لیے بحال ہے۔اس حوالے سے اسلام آباد انتطامیہ کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے احتجاجی قافلے کے قریب پہنچتے ہی شہر کے تمام داخلی راستوں کو مکمل بند کر دیا جائے گا اور کسی کو بھی اسلام آباد میں احتجاجی مظاہرے کے لیے داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ اب تک کی صورتحال کے مطابق اسلام آباد ایکسپریس وے کی دونوں اطراف سے ایک لائن ٹریفک کے لیے کھلی ہے تاہم راوالپنڈی سے اسلام آباد داخل ہونے کے لیے فیض آباد کے مقام پر مری روڈ کو بند کیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں