لاہور(پی این آئی)پنجاب حکومت نے گردوں کے مریضوں کیلئے ڈائیلائسز کارڈ لانچ کرنے کا اعلان کردیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہاکہ ملک میں ہر چیز میں سیاست ڈال دی جاتی ہے،عام آدمی کو ریلیف دینے کی کوششیں کررہے ہیں،ان کاکہناتھا کہ ایک ڈائیلائسز کارڈ کا آغاز کیا جارہا ہے،وزیراعلیٰ مریم نوازکچھ دنوں میں ڈائیلائسز کارڈ لانچ کریں گی،وزیراعلیٰ پنجاب تمام اقدامات پر فیصلہ کررہی ہیں،عظمیٰ بخاری نے کہاکہ ڈائیلائسز کے مریض کو 10لاکھ روپے تک کی سہولت دینگے،وزیراعلیٰ نے کہاکہ کسی بھی مریض کو صحت کی سہولت سے محروم نہ کیا جائےگا، ہمارے صوبے میں پنجاب کے باہر سے بھی لوگ علاج کرا رہے ہوتے ہیں، ڈائیلائسز پروگرام میں 30فیصد لوگ دوسرے صوبوں سے ہیں۔
وزیراطلاعات پنجاب نے کہاکہ ماضی میں ہیلتھ کارڈ پر رنگ و روغن کرکے کہا گیایہ تحریک انصاف نے بنایا ہے،خبریں گردش کررہی ہیں کہ پنجاب وہ واحد صوبہ ہے جو خسارے کا شکار ہے،پنجاب نے ٹی بلز کی شکل میں 200ارب روپے کی سرمایہ کاری کی ہے،آئی ایم ایف نے بھی 200ارب روپے کو سرمایہ کاری کہا ہے،ڈاکیو منٹ وزارت خزانہ کی ویب سائٹ پر موجود ہے،پنجاب واحد صوبہ ہے جو سال کے آخر تک سرپلس بجٹ دینے جا رہا ہے،سرپلس بجٹ 360سے 380ارب روپے کا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں