رکشہ ڈرائیورز کیلئے خوشخبری، لائسنس بنوانے کیلئے بڑی سہولت متعارف

لاہور ( پی این آئی) لاہور سمیت پنجاب بھر میں رکشہ ڈرائیوروں کیلئے نئی سہولت متعارف کروا دی گئی، شہری صوبے کی تمام مین لائسنسنگ برانچوں میں ہر اتوار ڈرائیونگ ٹیسٹ دے سکیں گے۔

ترجمان کے مطابق ایڈیشنل آئی جی ٹریفک مرزا فاران بیگ کی ہدایت پر ہر اتوار کے روز رکشہ ڈرائیونگ ٹیسٹ کا خصوصی انعقادِ جاری رہا، دن مخصوص ہونے کی وجہ سے رکشہ ڈرائیورز کو لائسنس کیلئے کسی قطار کا انتظار نہیں کرنا پڑے گا، ڈرائیورز لاہور مناواں لائن سمیت پنجاب کی تمام مین لائسنسنگ برانچوں میں ہر

اتوار رکشے کا ڈرائیونگ ٹیسٹ دے سکتے ہیں، رکشہ کا ڈرائیونگ ٹیسٹ ڈی ایس پی ٹریفک ، ایم وی اوز ،اے سی اور اے ڈی سی کی نگرانی میں ہوتا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ ملکی سطح پہلی بار رکشہ ڈرائیورز کے لیے الگ کاؤنٹر اور خصوصی دن ٹیسٹ کیلئے مقرر کیا گیا ہے، اب تک 11 ہزار سے زائد رکشہ ڈرائیورز اس مہم سے فائدہ اٹھا چکے ہیں، رکشہ ڈرائیورز کو ٹیسٹ سے پہلے ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی پر خصوصی لیکچر دیا جاتا ہے۔

ایڈیشنل آئی جی ٹریفک مرزا فاران بیگ نے کہا کہ لائسنس کے حصول کے بعد رکشہ ڈرائیورز با اعتماد طریقے سے رکشہ چلا سکیں گے، کمرشل گاڑیوں کے سوموار، منگل اور بدھ کو ٹیسٹ لیے جارہے ہیں، ڈرائیورز کے پاس ویلڈ لائسنس کا ہونا خود اعتماد ڈرائیونگ کی علامت ہے، شفافیت اور میرٹ پر لائسنس کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں