لاک ڈاؤن، ایمرجنسی نافذ

لاہور (پی این آئی)لاہور میں اسموگ کے مضر ترین اثرات کے پیش نظر 24 نومبر تک بیرونی سرگرمیوں میں پابندی پر توسیع کر دی گئی.

تفصیلات کے مطابق ضلع لاہور کے دائرہ اختیار میں تعمیراتی سرگرمیوں پر ایک ہفتہ کے لیے مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے، قومی اہمیت کے تعمیراتی منصوبے مستشنی قرار جبکہ ضلع لاہور میں HTV (ہیوی ٹرانسپورٹ وہیکلز) کے داخلے پر مکمل پابندی ہو گی،تمام ویکس vics فٹنس سرٹیفکیٹ کی حامل ہیوی ٹرانسپورٹ جو ایندھن، ادویات، اسپتال اور کھانے کی سپلائی کی اشیاء لے جاتی ہیں، پابندی سے مستشنی ہوں گی۔

مسافر بسیں، جن کے پاس درست VICS سرٹیفیکیشن ہے، پابندی سے مستشنی ہوں گی،ایمرجنسی گاڑیاں جیسے ایمبولینس، فائر بریگیڈ، ریسکیو 1122 کی گاڑیاں، پولیس اور جیل کی گاڑیاں پابندی سے مستشنی ہیں جبکہ تمام مارکیٹس شام 8 بجے کے بند ہوں گی۔

فارمیسی میڈیکل اسٹورز، طبی سہولیات اور ویکسینیشن سینٹرز پابندی سے مستشنی ہوں گے،پٹرول پمپس، آئل ڈپو، تندور، بیکریاں، مٹھائی کی دکانیں، آٹا چکیاں، دودھ و ڈیری کی دکانیں پابندی سے مستشنی ہیں،ای کامرس، کال سنٹرز، پوسٹل، کورئیر سروسز، یوٹیلیٹی سٹورز، بجلی، قدرتی، گیس، انٹرنیٹ، سیلولر نیٹ ورکس، ٹیلی کام، پاسپورٹ اور نادرا مراکز پابندی سے مستشنی ہیں جبکہ صحت کی خدمات بشمول ہسپتال، کلینکس، لیبارٹریز کلیکشن پوائنٹس اور میڈیکل اسٹورز پابندی سے مستشنی ہے۔

قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں سے متعلق اہلکار پابندی سے مستشنی ہوں گے،مذہبی رسومات جیسے آخری رسومات، نماز جنازہ، تدفین اور متعلقہ تقریبات پابندی سے مستشنی ہے اور یوٹیلیٹی کمپنیاں، واسا، میونسپلٹی، این ٹی ڈی سی، ڈسکوز اور ایس این جی پی ایل پابندی سے مستشنی ہیں جبکہ بڑے ڈیپارٹمنٹل سٹورز صرف فارمیسی کے حصے کھلے رکھیں گے جبکہ دیگر تمام سیکشنز 8 بجے کے بعد بند رہیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں