لاہور میں اسموگ اور شدید دھند کے باعث 24 نومبر تک آؤٹ ڈور سرگرمیوں پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ پنجاب حکومت کے مطابق لاہور میں تعمیراتی سرگرمیوں پر ایک ہفتے کے لیے پابندی عائد کی گئی ہے، تاہم قومی اہمیت کے منصوبے مستثنیٰ ہوں گے۔ ہیوی ٹرانسپورٹ، اینٹوں کے بھٹوں اور صنعتوں پر بھی پابندیاں ہوں گی۔
اس دوران ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں، تمام اسپتالوں کی او پی ڈیز 8 بجے تک کام کریں گی، اور ریسکیو 1122 کا عملہ اسموگ سے متاثرہ مریضوں کی ترجیحی بنیادوں پر فوری معاونت کرے گا۔
شام 4 بجے کے بعد ریسٹورنٹس میں ان ڈور ڈائننگ اور رات 8 بجے کے بعد کھانے کی ڈلیوری پر پابندی ہو گی۔ تمام مارکیٹس 8 بجے بند ہوں گی، لیکن فارمیسیز اور میڈیکل سہولتوں کو استثنیٰ حاصل ہو گا۔ اسکولز 24 نومبر تک بند رہیں گے اور اسپتالوں میں اسموگ سے متاثرہ مریضوں کے لیے خصوصی کاؤنٹرز قائم ہوں گے۔
یہ تمام اقدامات 16 سے 24 نومبر تک نافذ ہوں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں