بشریٰ بی بی کی سیاست میں انٹری سے متعلق خبروں پر پی ٹی آئی کا ردعمل سامنے آگیا

اسلام آباد(پی این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ترجمان مشال یوسفزئی نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی نے کوئی سیاسی انٹری نہیں دی۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے مشال یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ ہیں اور شوہر کی رہائی کے لیے اقدامات کرنا ان کا فرض ہے۔انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی غیر سیاسی خاتون ہیں اور سیاسی سرگرمیوں سے انکا کوئی تعلق نہیں۔مشال یوسفزئی نے مزید بتایا کہ سیاست میں انٹری سے متعلق خبروں میں کوئی صداقت نہیں، بشریٰ بی بی نے کوئی سیاسی انٹری نہیں دی۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی نے 13 نومبر کو پی ٹی آئی کی سیاسی قیادت کو پشاور میں بلا کر میٹنگ کی اور انہیں 24 نومبر کے احتجاج کی حکمت عملی کے احکامات دیے ہیں۔ذرائع کا بتانا تھا کہ بشریٰ بی بی نے 24 نومبر کے احتجاج کی تیاریوں کیلئے ٹیمیں بھی تشکیل دی ہیں، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور بشریٰ بی بی کی سیاسی معاملات پر معاونت کر رہے ہیں۔یہ بات بھی سامنے آئی تھی کہ پنجاب اور خیبر پختونخوا کی پارٹی قیادت کو حتمی منظوری کیلئے بشریٰ بی بی کا پابند کردیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں