پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے احتجاج کرنے والے اساتذہ کی تنخواہوں سےکٹوتی کا فیصلہ کیا ہے۔
مشیر خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم کا کہنا تھا اساتذہ جتنی چھٹیاں کریں گے ان کی تنخواہوں سے اتنی ہی کٹوتی ہو گی۔
مزمل اسلم کا کہنا تھا پونے 2 لاکھ اساتذہ کی اپ گریڈیشن ایک ساتھ کرنا ممکن ہی نہیں، احتجاج اساتذہ ضرور کریں لیکن اسکولز میں کلاسز لینےکے بعد کریں۔مشیر خزانہ کے پی کا کہنا تھا احتجاج کرنے والے اساتذہ کو آگے پنشن اور دیگر مسائل بن سکتے ہیں۔
دوسری جانب وزیر تعلیم خیبر پختونخوا فیصل ترکئی کا کہنا ہے کہ حکومت نے پہلے بھی اساتذہ کے مطالبات تسلیم کیے تھے، اب بھی ہم مذاکرات کے لیے تیار ہیں لیکن اسکول بند کرنا درست نہیں ہے، اساتذدہ سے درخواست ہے کہ احتجاج ختم کر دیں ہم ملکر مسئلے کا حل نکال سکتے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں