ججز تقرری کے کمیشن کا حصہ بننے سے متعلق پی ٹی آئی کا بڑا اعلان

اسلام آباد(پی این آئی)تحریک انصاف نے باضابطہ طور پر ججز تقرری کے کمیشن کاحصہ بننےکا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کے خصوصی اجلاس میں کمیشن کیلئے پارلیمان سے ارکان نامزد کرنے پراتفاق کیا گیا ہے۔ اجلاس میں کہا گیا کہ سیاسی کمیٹی کے فیصلے کو توثیق کیلئے کور کمیٹی اور حتمی منظوری کیلئے بانی پی ٹی آئی کوبھیجاجائے گا، کمیشن میں حزبِ اختلاف کی نمائندگی کیلئے 2 ناموں کا اعلان بانی پی ٹی آئی کی منظوری کے بعد ہوگا۔

دوسری جانب جیو نیوز کے پروگرام’ نیا پاکستان‘ میں بات چیت کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما شیخ وقاص نے کہا کہ پی ٹی آئی لیگل کمیٹی کے سربراہ سلمان اکرم ہیں، وہ کسے لیگل ٹیم میں رکھتے ہیں، کس کو نہیں رکھتے، اس پر کسی کو کیا اعتراض ہے؟انہوں نے مزید کہا کہ فیصل چوہدری قابل احترام ہیں مگر انہیں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے کسی کیس میں وکیل نہیں رکھا گیا، بانی پی ٹی آئی کہہ چکے ہیں کہ ان کے خاندان سے کوئی بھی سیاست میں شامل نہیں ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close