کراچی میں آج بھی موسم گرم رہے گا، محکمۂ موسمیات کے مطابق آج شہر کا زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
شہرِ قائد میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم رہنے کا امکان، شہر میں آج کم سے کم درجۂ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 38 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ رہ سکتا ہے۔کراچی میں مغرب کی سمت سے ہوائیں چل رہی ہیں،جن میں نمی کا تناسب 77 فیصد ریکارڈ ہوا ہے۔ملک بھر میں سردی کی انٹری،دوسری جانب ملک بھر میں سردی نے انٹری دے دی، سمندری ہوائیں ملک کے بیشتر علاقوں پر اثر انداز ہو رہی ہیں۔
آج سے کمزور مغربی ہوائیں بالائی علاقوں تک پہنچنے کا امکان ہے جبکہ پنجاب کے میدانی علاقوں میں اسموگ میں واضح اضافے کا خدشہ ہے۔محکمۂ موسمیات کے مطابق رواں ہفتے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔بالائی خیبر پختون خوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، خطۂ پوٹھوہار میں چند مقامات پر بارش ہو سکتی ہے جبکہ سندھ میں موسم گرم رہنے کی توقع ہے۔
بلوچستان کے متعدد اضلاع میں موسم خنک، وادیٔ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے متعدد اضلاع میں مطلع صاف، موسم خشک اور خنک ہے۔محکمۂ موسمیا ت کے مطابق صوبے کے شمالی اضلاع میں مطلع صاف، موسم خشک جبکہ جنوبی علاقوں میں مو سم گرم ہےوادیٔ کوئٹہ اور گرد و نواح میں رات اور صبح کے اوقات میں خنکی میں اضافہ ہو جاتا ہے جبکہ اندرونِ صوبہ شمالی اضلا ع میں مطلع صاف، موسم خشک اور معمولی سرد ہے، تاہم بلوچستان کے جنوبی اضلاع میں موسم گرم ہے۔محکمۂ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنےکا امکان ظاہر کیا ہے۔
اسموگ میں واضح اضافے کا خدشہ،ادھر محکمۂ موسمیات نے اس سال اسموگ میں واضح اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔محکمۂ موسمیات کے مطابق اسموگ نومبر سے دسمبر کے دوران جاری رہے گی، لاہور، گوجرانولہ، شیخوپورہ، قصور اور فیصل آباد اسموگ کی لپیٹ میں رہیں گے۔دورانِ اسموگ متاثرہ شہروں میں دمے کا مرض بڑھنے کا بھی امکان ہے، جس سے بچے، بزرگ اور قوتِ مدافعت کی کمی کا شکار افراد زیادہ متاثر ہو سکتے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں