راولپنڈی کی وکٹ آئی سی سی پابندیوں کی زد میں آنے کا امکان

راولپنڈی (پی این آئی) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرے ٹیسٹ میں ڈرامائی انداز میں پہلے سیشن کے بعد راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کی پچ کی جانچ پڑتال کی جا رہی ہے۔

جب انگلینڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو اس کی پوری ٹیم 267 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی ۔ انگلینڈ کی بیٹنگ کی تباہی زیادہ تر پچ کے حالات کی وجہ سے ہوئی۔پاکستان نے ساجد خان اور نعمان علی کے ساتھ آغاز کیا، ٹیسٹ کی تاریخ میں پہلی بار دو اسپنرز نے پاکستان میں بولنگ کا آغاز کیا۔ ساجد نے 6 وکٹیں حاصل کیں جبکہ نعمان نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ انگلینڈ کے دو اہم بلے باز بین ڈکٹ اور جو روٹ اس طرح آؤٹ ہوئے کہ کمنٹیٹر بھی حیران رہ گئے۔ ٹیسٹ میچ کے افتتاحی سیشن کے لیے ان کو پڑنے والی بالز غیر معمولی تھی جس کے نتیجے میں یہ سوالات اٹھے کہ آیا راولپنڈی کی پچ کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے پابندیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

آئی سی سی کے قوانین کے مطابق ٹیسٹ پچ کو میچ کے دوران تمام کھلاڑیوں کی مہارت دکھانے کی اجازت ہونی چاہیے۔ مثالی طور پر حالات کو باؤلرز کے لیے قدرے سازگار ہونا چاہیے لیکن پچوں کو کسی ایک سائیڈ کو زیادہ ایڈوانٹیج نیہں دینا چاہیے۔ اگر پچ بلے اور گیند کے درمیان منصفانہ مقابلہ برقرار رکھنے میں ناکام رہتی ہے، تو اسے “غیر اطمینان بخش” کے طور پر لیبل کیا جا سکتا ہے اور اسے ایک ڈیمیرٹ پوائنٹ مل سکتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close