ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں نیا ریکارڈ قائم

کراچی(پی این آئی)زمبابوے نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے بڑا اسکور بنا کر نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا ہے۔

زمبابوے کی ٹیم نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سب ریجنل کوالیفائر میچ میں گیمبیا کے خلاف ریکارڈ 344 رنز بنا ڈالے۔خیال رہےکہ اس سے قبل ٹی ٹوئنٹی میں سب سے زیادہ 314 رنز بنانےکا ریکارڈ نیپال کے پاس تھا جو اس نے گزشتہ سال ایشین گیمز میں منگولیا کے خلاف بنایا تھا۔نیروبی میں کھیلے گئے میچ میں زمبابوے کی ٹیم نے پہلےکھیلتے ہوئے 4 وکٹوں کے نقصان پر 20 اوورز میں 344 رنز بنائے۔

زمبابوے کےکپتان سکندر رضا نے زمبابوے کی جانب سے پہلی ٹی ٹوئنٹی سنچری اسکور کی۔سکندر رضا نے 33 گیندوں پر سنچری مکمل کی اور 43 گیندوں پر 133 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے، ان کی اننگز میں 15 چھکے اور 7 چوکے شامل تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close