لاہور (پی این آئی) پنجاب میں سکھ اور ہندو برادری کے لیے خوشخبری، وزیر اعلیٰ مریم نواز نے اہم اعلان کر دیا
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے 18واں اجلاس میں اہم فیصلے اور تاریخی اقدامات کیے گئےوزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب میں ہندو اور سکھ بھائیو ں کے لیے فیسٹیول کارڈ کے اجراء کی تجویز پیش کی- اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بابا گرونانک کے جنم دن اور دیوالی کے موقع پر 2200خاندانوں کو 10 ہزار روپے دیئے جائیں گے –
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں