لاہور سے کراچی جانے والی پرواز حادثے کا شکار

لاہور(پی این آئی) لاہور سے کراچی جانے والی نجی ائیر لائن کی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی،پرندہ کراچی جانے والی پرواز سے ٹکرایاگیا،جہاز کو لاہور ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی،جہاز کو معمولی نقصان ہوا،مسافروں کو لاونج میں منتقل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق نجی ائیر لائن ائیر سیال کی پرواز پی ایف 142لاہور سے کراچی جا رہی تھی علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی حدود میں ہی جہاز سے پرندہ ٹکراگیا۔ایوی ایشن حکام کے مطابق پرندہ ٹکرانے پر پائلٹ جہاز کو واپس لے آیا۔نجی ائیر لائن حکام کے مطابق ایئرکرافٹ انجینئرز جہاز کا معائنہ کر رہے ہیں۔نقص دور کر کے جلد ہی پرواز کو دوبارہ روانہ کر دیا جائے گا۔خیال رہے کہ اس سے قبل بھی گزشتہ ماہ لاہور سے کراچی جانے والی نجی ائیر لائن کی پرواز سے پرندہ ٹکرانے کے باعث پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی تھی۔

پرواز کے اڑان بھرنے کے 15 منٹ بعد ہی طیارے کو دوبارہ لاہور ایرپورٹ پر اتار لیا گیاتھا۔بتایاگیا تھا کہ برڈ ہٹ سے طیارے کے انجن کے قریب نقصان پہنچا جبکہ تمام مسافر محفوظ تھے۔ ترجمان ائیرلائن کا کہنا تھا کہ پرواز کو روانگی کے 13 منٹ بعد پرندہ ٹکرانے کے سبب واپس لاہور اتار لیا گیا تھا۔فلائٹ شیڈول کے مطابق پرواز نے صبح پونے 10 بجے کراچی پہنچنا تھا۔

نجی ایئرلائن کی پرواز نے صبح 8 بجے کراچی کیلئے اڑان بھری تھی جبکہ طیارے میں 100 سے زیادہ مسافر سوار تھے تاہم مسافروں کو متاثرہ طیارے سے اتار کر لاونج میں بھیج دیا گیاتھا۔دوسری جانب مسافروں کا کہنا ہے کہ پرواز دوبارہ کراچی کیلئے کب روانہ ہو گی ہمیں اس بارے ابھی تک کچھ نہیں بتایا گیا تھا۔ یاد رہے کہ قبل ازیں بھی کراچی کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پرغیرملکی پرواز کی انجن بند ہونے پر ہنگامی لینڈنگ کی گئی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close