اسلام آباد(پی این آئی)قومی وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو وائٹ بال ٹیم کا کپتان بنائے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق قومی وائٹ بال ٹیم کے کپتان کا نام فائنل ہوگیا ہے اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو کپتان بنائے جانے کا امکان ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) اور محمد رضوان کے درمیان معاملات طے پاگئے ہیں جو کچھ شرائط کی وجہ سے تاخیر کا باعث بنے۔محمد رضوان نے بورڈ کے سامنے چند شرائط رکھیں تھیں جن کے مطابق وہ اپنی پلینگ الیون خود فائنل کرنا چاہتے تھے۔
محمد رضوان کی شرائط پی سی بی نے ماننے سے انکار کیا تھا جس پر انہوں نے بھی کپتانی لینے سے انکار کر دیا تھا۔رضوان کے انکار کے بعد پی سی بی نے وائٹ بال کے لئے سلمان علی آغا کے نام پر غور شروع کردیا تھا لیکن نئی سلیکشن کمیٹی کے آنے کے بعد محمد رضوان نے کپتان بننے کی حامی بھر لی تھی۔ذرائع نے مزید بتایا کہ قومی اسکواڈ اور نئے کپتان کا اعلان ایک دو روز میں متوقع ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں