اسلام آباد(پی این آئی)حکومت نے سموگ کی روک تھام کیلئے مصنوعی بارش کی تیاریاں شروع کر دی ہیں جبکہ سکولوں میں چھٹیاں دینے کی بھی تجویز ہے ۔
نجی ٹی وی جیونیوز نے ذرائع وزارت خزانہ سے کہاہے کہ مصنوعی بارش پر 35 کروڑ روپے تک خرچ آئے گا جس کی تیاریاں شروع کر دی گئیں ہیں ، مصنوعی بارش کیلئے محکمہ موسمیات اور محکمہ ماحولیات کا کردار ہے ، آلودگی بڑھنے سے سکولوں میں بچوں کو چھٹیاں دینے کی تجویز پر بھی غور کیا جارہاہے ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں