ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی، وزیراعظم شہباز شریف نے امریکی صدر کو خط لکھ دیا

اسلام آباد (پی این آئی) امریکی جیل سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی اور وطن واپسی کے مقدمے میں حکومت پاکستان نے سزا کی معافی کے لیے امریکی صدر کو خط لکھ دیا ہے۔۔۔۔

جمعے کو ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل نے اہم پیشرفت سے متعلق اسلام آباد ہائی کورٹ کو آگاہ کیا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے عافیہ صدیقی کی سزا معافی کے لیے امریکی صدر کو خط لکھا ہے۔۔۔۔۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی اور وطن واپس لانے کے لیے دائر درخواست کی سماعت کی۔۔۔۔۔ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن فوزیہ صدیقی نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر رکھی ہے۔۔۔۔ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی جانب سے عمران شفیق ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close