بابر اعظم کو ایک اور بری خبر مل گئی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے ٹیسٹ فارمیٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی جس میں پاکستان کے مایہ ناز بلے باز بابر اعظم 3 درجے تنزلی کے بعد 15 نمبر پر چلے گئے۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ ٹیسٹ بیٹرز کی رینکنگ میں قومی ٹیم کے اسٹار بلے باز بابر اعظم اپنی ناقص کارکردگی کے بعد 15 ویں نمبر پر چلے گئے جبکہ انگلینڈ کے مایہ ناز بلے باز جوروٹ کی پہلی پوزیشن برقرار ہے، نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن دوسری اور انگلینڈ کے ہیری بروک تیسری پوزیشن پر براجمان ہیں۔

بیٹرز کی رینکنگ میں قومی ٹیم کے نائب کپتان سعود شکیل 20 ویں جبکہ وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان 12 درجے تنزلی کے بعد 19 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔باؤلرز کی نئی رینکنگ میں بھارت کے جسپریت بمرا نے اپنی پہلی پوزیشن کو برقرار رکھا ہے، جبکہ قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی 4 درجے تنزلی کے بعد 14 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔بیٹرز اور باؤلرز کی ٹاپ 10 رینکنگ میں کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نےپی ٹی آئی پر بڑا الزام لگا دیا

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close