اسلام آباد (پی این آئی)انٹربینک میں آج ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ ہوا ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک تبادلہ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 277 روپے 67 پیسے ہے۔انٹربینک میں ڈالرکا بھاؤ گزشتہ روز کے مقابلے 3 پیسے مہنگا ہوا ہے۔گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 277 روپے 64 پیسے پر بند ہوا تھا۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ تین پیسےکمی کے بعد 279 روپے 66 پیسے پر بند ہوا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں