پنجاب میں الیکشن ٹربیونلز کیس کا فیصلہ کب ہوگا؟ تاریخ سامنے آگئی

اسلام آباد(پی این آئی) سپریم کورٹ آف پاکستان پنجاب میں الیکشن ٹربیونلز کیس کا محفوظ فیصلہ 30 ستمبر کو سنائے گی۔

سپریم کورٹ نے 24 ستمبر بروز منگل سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو ٹربیونلز فعال کرنےکی ہدایت کی تھی۔منگل کو سپریم کورٹ آف پاکستان میں پنجاب میں الیکشن ٹربیونلز کی تشکیل سے متعلق الیکشن کمیشن کی اپیل پر چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ نے سماعت کی۔دوران سماعت چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا تھا کہ الیکشن کمیشن ایک ہفتے میں باقی ٹربیونلز کا قیام یقینی بنائے، آج مختصر فیصلہ جاری نہیں ہو سکے گا، الیکشن کمیشن ٹریبونلز کے نوٹیفکیشن کا آغاز آج سے شروع کردے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ ہائیکورٹ اگر الیکٹورل کام شروع کردے تو کیا ہوگا، الیکشن کمیشن کا کام انتخابات کروانا ہے، کوئی تنازعہ آئے گا تو ہائیکورٹ حل کرے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں