پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی نے ن لیگ میں شمولیت کی افواہوں پر ردعمل دیدیا

اسلام آباد (پی این آئی) تحریک انصاف کے ایم این اے عادل بازئی کی ن لیگ میں شمولیت کی تردید۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عادل بازئی نے ن لیگ میں شمولیت کی خبروں پر وضاحت جاری کی ہے۔ رکن قومی اسمبلی کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی حمایت سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوا، سنی اتحاد کونسل میں وابستگی کا سرٹیفکیٹ جمع کرایا ہے، ن لیگ میں شمولیت کی کوئی دستاویز جمع نہیں کرائی۔عادل بازئی نے مزید کہا کہ میڈیا میں گزشتہ کئی ماہ سے میری ن لیگ میں شمولیت بارے غلط خبریں چل رہی ہیں، میں تحریک انصاف میں تھا، ہوں اور رہوں گا۔ یاد رہے کہ عادل بازئی کوئٹہ سے تحریک اںصاف کی حمایت سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ یہ بھی واضح رہے کہ اس سے قبل تحریک اںصاف کے لاہور سے منتخب ہونے والے رکن قومی اسمبلی وسیم قادر ن لیگ میں شامل ہو گئے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close