شمالی وزیرستان، ہلاک دہشتگردوں سے افغان شناختی کارڈ نکل آئے

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ مقابلے میں ہلاک ہونے والے دہشتگردوں میں افغان باشندے بھی شامل تھے جس کے ثبوت بھی مل گئے ہیں۔

شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 8 دہشتگرد مارے گئے۔مقامی ذرائع کے مطابق ہلاک دہشتگردوں میں افغان خارجی دہشتگرد جلال ولد نعمت اللہ بھی شامل تھا، ہلاک دہشتگرد جلال سے افغان شناختی کارڈ برآمد ہوا، دوسرے ہلاک خارجی سیف اللہ ولد دین فراز کا تعلق فتنتہ الخوراج کے گل بہادر گروپ سے ہے۔

خارجی سیف اللہ سے برآمد ہونے والا افغان عبوری حکومت کا جاری کردہ اسلحہ رکھنے کااجازت نامہ ظاہر کرتا ہے کہ سیف اللہ ولد دین فراز کو افغانستان میں ہتھیار سمیت مکمل آزادی حاصل تھی۔خیال رہے کہ گزشتہ روز سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس اطلاعات پر شمالی وزیرستان میں کارروائی کرتے ہوئے 8 خوارج کو ہلاک کیا تھا جن کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں